سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دو شوز کاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں
اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کاروائی چینلج کر دی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس چینلج کر دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ریفرنسز کو الگ الگ چیلنج کر دیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دو شوز کاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معاون وکیل کے ساتھ خود رجسٹرار آفس آئے۔خیال رہے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر کیے گئے ریفرنس کو قابلسماعت قرار دے دیا گیا تھا۔ جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو باقاعدہ شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج پر صدر مملکت عارف علوی کو لکھے گئے خط کو میڈیا پر لیک کرنے کا الزام بھی ہے، اس حوالے سے بھی انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں