They are 100% FREE.

پیر، 1 اپریل، 2019

مریم نوازڈیل کیلئے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں :شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا



اسلام آباد:  وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ مریم نواز کسی ذریعے سے ڈیل کیلئے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، شہباز شریف کو ڈیل کی باتیں کرتے دیکھا بھی ہے اورسنا بھی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کسی ذریعے سے ڈیل کیلئے حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، شہباز شریف کو ڈیل کی باتیں کرتے دیکھا بھی ہے اورسنا بھی ہے ،دنیا میں ایسی نظیر نہیں ملتی کے کسی کو بیماری پر چھ ہفتے ضمانت مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ، بلاول اورنواز شریف کو کبھی ڈیل کی باتیں کرتے نہیں دیکھا، شہباز شریف اور مریم نواز کو بھی ڈیل کی باتیں کرتے نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی سکے کے دورخ نہیں ہیں ، ان کی اگلی نسل میں خلیج پیدا ہوگئی ہے ، ڈیل کیلئے راستہ بنانے کی کوششیں شہباز شریف نے کیں، اعتراز احسن کہتے ہیں کہ چھ ہفتے کیلئے رہائی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔میں این آر او یا ڈیل کیلئے حکومت کا موقف بیان نہیں کررہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں