They are 100% FREE.

اتوار، 4 اگست، 2019

سندھ کا گورنر ہاؤس کیا سب جیل بنے گا؟ وفاقی حکومت پریشان

سندھ کا گورنر ہاؤس کیا سب جیل بنے گا؟ وفاقی حکومت پریشان
سندھ کے گورنر عمران اسماعیل دو روز بعد حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے تو قائم مقام گورنر کون ہو گا۔ آئین کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گورنر ہوں گے لیکن وہ تو نیب کے ہاتھوں گرفتار ہو کر سب جیل میں ہیں، تو کیا اب سندھ کا گورنر ہاؤس سب جیل بنے گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل منگل کی صبح حج کی ادائیگی کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں، لیکن ان کی روانگی کے بعد قائم مقام گورنر کون ہو گا۔ یہ وہ سوال ہے جس پر گورنر ہاؤس کے حکام نے وفاقی حکومت سے قانونی مشورہ مانگ لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں