
کلسٹربم استعمال کرکے بھارت نے اپنا چہرہ بے نقاب کردیا، کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں، اللہ کشمیری بھایئوں کی حفاظت فرمائے۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھارت کے کلسٹربموں کے استعمال کی شدید مذمت
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں، کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا،غیورکشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر بھارت کے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کشمیری اور کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں
یہ بھی ضرور پڑھیں :سندھ حکومت ہٹا کر دکھائیں، نوے دن میں پھر واپس آؤں گا،بلاول بھٹو کا چیلنج
ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور اور بہنوں کی ان کی آزادی کے حصول تک مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ غیور کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔اللہ کشمیری بھایئوں کی حفاظت فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کرے ۔
امین۔ مزید برآں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے۔مودی گجرات میں قصاب بننے کے بعد اب کشمیر میں قصاب بن گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلائے،حکومت سنگین صورتحا ل پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35اے ختم کرنا ایٹمی جنگ کو دعوت دینے کی حماقت ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کی تبدیلی ایک سازش ہے، تمام پاکستانی عوام اورکشمیری اس سازش کو رد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتیدہشتگردی نہ رکوائی گئی تو اقوام متحدہ کا جواز ختم ہوکررہ جائے گا۔ واضح رہے آج ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب وادی نیلم پر بھارتی فورسز نے شیلنگ کے دوران کلسٹر بم کا استعمال کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں