They are 100% FREE.

اتوار، 6 جنوری، 2019

یو ٹیوب کا مہنگا ترین چائلڈ اسٹار

یو ٹیوب کا مہنگا ترین چائلڈ اسٹار

7 سالہ ریان نے 2018 میں 22 ملین ڈالر کما لئیے

نیویارک(ٹیکسیلا نیوز-06 جنوری 2019ء) :7 سالہ ریان یوٹیوب کے مہنگے ترین چائلڈ اسٹار ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے 2018 میں یوٹیوب چینل کے ذریعے 22 ملین امریکی ڈالر کما لئیے۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے دنیا ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں آگے بڑھتی جارہی ہے۔ویسے ویسے ڈیجیٹل ارننگ زور پکڑتی جارہی ہے جسے ہم آن لائن کمائی بھی کہہ سکتے ہیں۔اس حوالےسے یوٹیوب کمائی کا ایک اچھا ذریعہ ثابت ہوا ہے جس سے بہت سے لوگ پیسہ کما رہے ہیں۔
تاہم 7 سالہ ریان نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا مہنگا ترین چائلڈ اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق ریان یوٹیوب سے پیسہ کمانے والوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال اپنے یوٹیوب چینل سے 22 ملین امریکی ڈالر کمائے۔
ریان کے والدین نے 2015 میں ریان ٹوائز ریویو کے نام سے یوٹیوب چینل بنایا جو اب تک 17 لاکھ سے زائد سبسکرائبر رکھتا ہے۔
جبکہ ان کے چینل کی ویڈیو مجموعی طور پر 25 ارب ویوز حاصل کرچکی ہیں۔ریان کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ ہیں اور شرارتی بھی اسی لیے لوگ انکو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ریان کی والدہ ایک اسکول ٹیچر تھیں لیکن انہوں نے وہ نوکری چھوڑ دی اور مکمل طور پر ریان کے چینل سے منسلک ہو گئں۔انکا بتانا ہے کہ ریان بہت ٹوائز ریویو کے چینل کا بچپن سے شوقین تھا ۔
ایک دن اس نے سوال کیا کہ کیا میں بھی یوٹیوب پر آسکتا ہوں تو اس وقت ہم نے ریان کے لیے یوٹیوب چینل کھولنے کا فیصلہ کیا جس کی پذیرائی آپکے سامنے ہے۔فوربز کی رپورٹ کے مطابق ریان کے چینل نے گزشتہ سال 11 ملین ڈالر کمائے تھے جبکہ اس سال انکی کمائی میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں