They are 100% FREE.

بدھ، 2 جنوری، 2019

اسد عمر کی فنکاریاں اپنی جگہ لیکن معیشت ان کے بس کا کام نہیں :حسن نثار نے معیشت کی حالت کو شرمناک قراردیدیا

اسد عمر کی فنکاریاں اپنی جگہ لیکن معیشت ان کے بس کا کام نہیں :حسن نثار نے معیشت کی حالت کو شرمناک قراردیدیا
اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوزآن لائن)تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری تودور کی بات ہے ،اس وقت مقامی سرمایہ کار وں نے بھی اپناسرمایہ نکال لیاہے ، پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورتحال مایوس کن نہیں بلکہ شرمناک ہے، اسد عمر کی باقی فنکاریاں اپنی جگہ لیکن معیشت ان کے بس کا کام نہیں ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا ہے کہ خود اعتمادی انتہائی عقل مند افراد میں ہوتی ہے یاانتہار درجے کے احمقوں میں ہوتی ہے، میں نے بڑی دیر پلی بارگین کے خلاف لکھا ہے ، پلی بارگین بھاگتے چور کی لنگوٹی سہی والی بات ہے ، اس وقت قوم کو پائی پائی کی ضرورت ہے ، سزاذلت ہے ، اگر ایک بندہ عہدے کیلئے نا اہل ہوتا ہے تو اس کی خواہی اورذلت ہی اس کی سزا ہے ، جن لوگوں کوپکڑا جائے ان کو اچھی طرح نچوڑناچاہئے، ریکوری سے نیب کوحصہ بھی دیناہے تو پھر پولیس اورایف آئی اے کو بھی دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی باقی فنکاریاں اپنی جگہ لیکن معیشت ان کے بس کا کام نہیں ہے ، میں نے یہ بات اس وقت کی تھی جب اسد عمر کو وزیر خزانہ بنے بیس دن ہوئے تھے ، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری تودور کی بات ہے ،اس وقت مقامی سرمایہ کار وں نے بھی اپناسرمایہ نکال لیاہے ، پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورتحال مایوس کن نہیں بلکہ شرمناک ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں