
لاہور(ٹیکسیلا نیوزآن لائن ) ڈاکٹرز نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو صحت میں بہتری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کو دل کے عارضہ میں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں ایک سٹنٹ ڈالا گیا تھا ۔اب طبیعت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سے قبل ہسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد مختلف شخصیات نے ہسپتال جا کر اور ٹیلیفون پر مولان طارق جمیل کی خیریت دریافت کی۔
بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل 2 روز قبل کینیڈا سے واپس آئے تھے اور منگل کے روز انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں