They are 100% FREE.

بدھ، 2 جنوری، 2019

واضح کہہ سکتا ہے چودھری نثار کسی صورت فاروڈر بلاک نہیں بنائیں گے ،سعدرفیق کا صحافی کے سوال پر جواب

اسلام آباد( ٹیکسیلا نیوز آن لائن)سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے، سعد رفیق قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاﺅس آمد پرسعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی کو دباﺅ پر احتساب کے نام پر گرفتار کرناکرائم نہیں ،احتساب کے نام پر یہ کرائم برسوں سے جاری ہے ۔
صحافی کے سوال ”کیا چودھری نثار فاروڈ بلاک بنائیں گے “کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ واضح کہہ سکتا ہے چودھری نثار کسی صورت فاروڈر بلاک نہیں بنائیں گے ،ایک اور سوال ”چودھری نثار کی الیکشن سے پہلے بیان بازی پر کیا کہیں گے “کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ چودھری نثار کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا،بیان بازی نہ ہوتی توکچھ اور ہوتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں