They are 100% FREE.

بدھ، 2 جنوری، 2019

مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشہ کیاگیا، قمر زمان کائرہ

مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشہ کیاگیا، قمر زمان کائرہ
لاہور (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشاکیا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ کا مقصدر آصف علی زرداری کاگھیراﺅ کرنا ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی جعلی اکاونٹس چیک کرنے کے لئے بنائی تھی لیکن اس کی رپورٹ یکطرفہ ہے، جے آئی ٹی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا موقف نہیں لیا گیا، اس ساری رپورٹ کا مقصد آصف زرداری کا گھیراو کرنا ہے، پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ اور رویے کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر تماشا کیا گیا، جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے سوال نہیں کیا لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں