
قومی بچت اسکیم پر منافع6 سال کی اونچی ترین سطح پر پہنچ گیا
قومی بچت اسکیم کے تحت منافع کی شرح میں ایک بار پھر زبردست اضافہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں منافع کی شرح گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث حکومت نے عوام خاص کر ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: مولاناطارق جمیل کی انجیوپلاسٹی کردی گئی
قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع میں بڑے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔موجودہ حکومت کے دور میں چوتھی مرتبہ ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواوں کیلئے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ کیا جارہا ہے۔اس اضافے کے بعد قومی بچت اسکمیوں کے تحت منافع کی شرح گزشتہ چھ سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
بہبود پنشن اورشہداء فیملی سرٹیفکیٹ پرمنافع2.14 فیصد بڑھادیاگیا۔
بہبود پنشن اور شہداءفیملی سرٹیفکیٹ کا منافع14.28فیصد ہوگیا۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع1.57فیصد بڑھ کر11.57فیصد ہوگیا۔ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع2.28 فیصد بڑھا کر12 فیصد کردیا گیا۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 2.44فیصد بڑھاکر 12.47فیصد کردیا گیا۔سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 1.5فیصد بڑھا کر 8.50فیصد کردی گئی۔واضح ہو کہ آخری مرتبہ یکم دسمبر 2018 میں قومی بچت اسکیموں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں