They are 100% FREE.

اتوار، 9 فروری، 2020

وزیراعظم عمران خان فروری میں بڑے اعلان کرینگے..... فروری میں مہنگائی کی کمر ٹوٹ جائیگی

وزیراعظم عمران خان فروری میں بڑے اعلان کرینگے
اسلام آباد  : وزیراعظم عمران خان فروری میں بڑے اعلان کرینگے، فروری میں مہنگائی کی کمر ٹوٹ جائیگی، مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا وقت آ گیا ہے، ہم قابض فوج نہیں جو کہ بھارت پر قبضے کے لیے آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پلاننگ اسد عمر کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج دوسری دفعہ لیاری آنا ہوا، ایک عام آدمی نے لیاری میں بڑے بڑے برج گرا دیے، عوام کی طاقت سے تحریک انصاف کے شکور شاد نے  الیکشن جیتا۔
انھوں نے کہا کہ اب کام کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کا نوجوان ہونہار ہے اسے ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی دینے کے لیے تیار ہیں، سندھ حکومت کے ساتھ بڑا منصوبہ شروع ہوا لیکن التوا کا شکار ہے، کے فور کے منصونے کا جلد آغاز کرینگے۔
انکا کہنا تھا کہ فروری میں وزیراعظم عمران خان بڑے اعلان کرینگے، فروری میں مہنگائی کی کمر توڑ کر رکھ دینگے، مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران نے بیان دیا تھاکہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اب اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان فروری میں بڑے اعلان کرینگے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں