عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ مختلف تجزیہ نگاروں نے بھی انکشافات کئے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت میں تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کے بعد پارٹی کے اہم رکن جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلوں کی خبریں سرگرم ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس سے متعلق کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے، لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ دوستوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
جہانگیر ترین اور عمران خان میں کیوں فاصلے بڑھے؟
دوستوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی۔ غلام سرور خان
معاملہ گھمبیر لگ رہا ہے، کچھ تو ہے؟
میرے پاس مصدقہ خبر نہیں۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان
نہ تصدیق نہ تردید یہ معاملہ کیا ہے؟
See Adil Shahzeb's other Tweets
اینکر نے اپنا سوال دہراتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان تمام خبروں کی تردید کریں گے یاتصدیق؟ اس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی اس بارت میں ہمیں کسی کی باتوں پر یقین کرنا چاہیئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں