They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 فروری، 2020

وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف

وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف
رحیم یار خان : یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے یوٹیلٹی سٹورز میں عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف سے محروم کردیا گیا۔ فراڈ میں یو ٹیلٹی افسراور فلور ملز ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں سینکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کئے گئے۔
جبکہ یوٹییلٹی سٹورز پر آٹے کی جعلی قیمت ظاہر کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کی مد میں ہونے والے فراڈ پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور عمر لودھی نے کہا ہے کہ آٹے کی فروخت پر گھپلوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں جن پر تحتقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، 24 گھنٹوں میں رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملوث ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
رحیم یار خان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے یوٹیلٹی سٹورز میں عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف سے محروم کردیا گیا۔ فراڈ میں یو ٹیلٹی افسراور فلور ملز ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں سینکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کئے گئے۔
جبکہ یوٹییلٹی سٹورز پر آٹے کی جعلی قیمت ظاہر کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کی مد میں ہونے والے فراڈ پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور عمر لودھی نے کہا ہے کہ آٹے کی فروخت پر گھپلوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں جن پر تحتقیقات کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، 24 گھنٹوں میں رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملوث ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں