They are 100% FREE.

جمعرات، 13 فروری، 2020

تحریک انصاف کی حکومت کیلئے زبردست دھچکا، ورلڈ بینک نے حکومتی کارکردگی ناقص قرار دیتے ہوئے فنڈز روک لیے

تحریک انصاف کی حکومت کیلئے زبردست دھچکا، ورلڈ بینک نے حکومتی کارکردگی ..
لاہور : تحریک انصاف کی حکومت کیلئے زبردست دھچکا، ورلڈ بینک نے حکومتی کارکردگی ناقص قرار دیتے ہوئے فنڈز روک لیے، پنجاب حکومت کے محکمہ سیاحت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے رواں سال 2020 کے لئے 60 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کو ملک کی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں زبردست دھچکا پہنچا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے عالمی بینک نے خصوصی فنڈز جاری کرنا تھے، جو اب روک لیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی بنک سے پنجاب حکومت کے محکمہ سیاحت کے رواں سال 2020 کے لئے 60 کروڑ روپے کے فنڈ روک لئے ہیں۔ جس کی وجہ محکمہ سیاحت کی ناقص کارکردگی بتائی گئی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی بنک نے محکمہ سیاحت پنجاب کے زیر کنٹرول تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لئے سات ارب پچاس کروڑ روپے کے فنڈ بطور قرض مختص کئے تھے جبکہ بنک نے رواں سال کی مد میں محکمہ کی کارکردگی کی بنیاد پر ساٹھ کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنا تھے لیکن محکمہ سیاحت کی ناقص کاکردگی کی وجہ سے بنک نے رواں سال کی قسط روک لی ہے۔
عالمی بینک کے اس فیصلے کو تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس تمام معاملے کو لے کر صوبائی حکومت کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں