They are 100% FREE.

اتوار، 9 فروری، 2020

بھارت میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں دھماکہ .....ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی

بھارت میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں دھماکہ
نئی دہلی  : بھارت میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں دھماکہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی ریلی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ کئی افرزخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں پنجاب کے علاقے ترن تارن کے پلاسور گاؤں کے نزدیک بابا دیپ سنگھ کی جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کی ریلی نکالی جارہی تھی۔
تمام ترافراد گوردوارہ ٹاہلا صاحب جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوگیا جس کے بعد ریلی میں افراتفری مچ گئی۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترن تران میں غیر مسلم برادری مذہبی جوش وعقیدت سے اپنا تہوار منارہی تھی کہ اچانک یہ حادثہ پیش آ گیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تویش ناک ہے، 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ایک ٹریکٹر ٹرالی میں ہوا جس میں کئی نوجوان سوار تھے اور ہو سکتا ہے کہ اس ٹرالی میں پٹاخے موجود ہوں جن میں چنگاری گرنے سے دھماکا ہو گیا لیکن سکھ یاتریوں کی جانب سے پولیس کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں