They are 100% FREE.

جمعہ، 14 فروری، 2020

وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولز میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی لگا دی گئی ہے،پابندی کا اطلاق تمام سرکاری, نجی سکول اور مدارس پر 2 ماہ کے لیے ہوگا،اس حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد  ایم حمزہ شفقات کے مطابق پابندی سے پہلے سوشل میڈیا پر پول کروایا گیا تھا جس میں 91 فیصد لوگوں کی رائے میں پابندی کے حق میں تھی۔ا س کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بھی یہ ہی رائے ہے جبکہ پنجاب میں بھی اس سے پہلے پابندی لگ چکی ہے۔ حمزہ شفقات کا کہناہے کہ پوری دنیا اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی ایسی ڈرنکس بچوں کے لیے مضر صحت ہیں، اسی لیے اسلام آباد میں بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جس کی کل سے تشہیر کا بھی آغاز کیا جائے گا، ہم چاہیں گے اس حوالے سے ہماری تجویز وفاقی حکومت کو جائے جو اس پر باقاعدہ قانون سازی کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں