They are 100% FREE.

منگل، 25 فروری، 2020

سابق سٹی ناظم کراچی , نعمت اللہ خان انتقال کر گئے.. نماز جنازہ 26 فروری کو ادا کی جائے گی

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان انتقال کر گئے
کراچی : جماعت اسلامی کے رہنما اور کراچی سے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

نعمت اللہ خان صاحب کی نماز جنازہ 26 فروری بروز بدھ بعد نماز ظہر 1:30 پر نیو ایم اے جناح روڈ نزد ادارہ نورحق پر ادا کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان طویل عرصہ سے علیل تھے اور آج وہ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ، وہ 2001 سے2005 پانچ تک کراچی کے ناظم رہے جس دورانہوں نے کراچی کی ترقی کیلئے کئی اہم اور بڑے منصوبے مکمل کیے ۔
نعمت اللہ خان یکم اکتوبر 1930 کو اجمیر میں پیدا ہوا اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹرز کیا جبکہ کراچی یونیورسٹی سے لاءکی ڈگری حاصل کی ، وہ پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھے جبکہ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی بڑی این جی او الخدمت فاونڈیشن کے چیئرمین بھی رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں