They are 100% FREE.

جمعہ، 7 فروری، 2020

حمزہ کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، فردوس عاشق

حمزہ کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، فردوس عاشق
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نون لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جیلوں میں قید دیگر اسیروں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ بیٹیاں سوال کررہی ہیں کہ ان سےامتیازی سلوک کیوں؟
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے، ابھی تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے، میڈیکل رپورٹس نے بھی’قطری خط‘ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’شریفوں‘ نے قواعد و ضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اب میاں صاحب کے’پلیٹ لیٹس‘ کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں