They are 100% FREE.

اتوار، 2 فروری، 2020

فخر درانی لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدایں منظرعام پرلے آئے

فخر درانی لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدایں منظرعام پرلے آئے
اسلام آباد : فخر درانی لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدایں منظرعام پرلے آئے، آئیےآج آپ کو لندن کےقیمتی اور پوش علاقوں کی سیر کراتے ہیں،ان علاقوں میں فیصل واوڈا کی کون کونسی خفیہ جائیدادیں تھیں جسکا اسکے پاس منی ٹریل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے صحافی فخر درانی کا کہنا ہے کہ آئیےآج آپ کو لندن کےقیمتی اور پوش علاقوں کی سیر کراتے ہیں۔
ان علاقوں میں فیصل واوڈا کی کون کونسی خفیہ جائیدادیں تھیں جسکا اسکےپاس منی ٹریل نہیں، آئیےآپ کووہ پراپرٹیز دکھائیں، اقاموں اورمعمولی موضوعات پر پروگرام کرنے والےاس پر کب پروگرام کریں گے؟ انھوں نے مزید کہا کہ ان پراپرٹیز کے کاغذات بھی انکے پاس موجود ہیں، ساتھ ہی انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکے مطابق فیصل واوڈا کی جائیدادوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

واضع رہے کہ فیصل واوڈا پر دہری شہریت رکھنے پر بھی مقدمہ چل رہا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کے حوالے سے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، نامزدگی فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جون تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھوڑ کر نامزدگی فارم جمع کرانا تھا، عدالت سے درخواست ہے کہ فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔ عدالت نے فیصل واوڈا کو بطور وزیر کام سے فوری روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی تھی۔ اب صحافی فخر درانی نے لندن میں فیصل واوڈا کی خفیہ جائیدادوں کا انکشاف کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں