They are 100% FREE.

بدھ، 19 فروری، 2020

دبئی میں ایک پاکستانی سیلزمین نے’ بینٹلی‘ گاڑی جیت لی

دبئی  میں ایک پاکستانی سیلزمین نے’ بینٹلی‘ گاڑی جیت لی
دبئی  : دبئی  میں ایک پاکستانی سیلزمین نے’ بینٹلی‘ گاڑی جیت لی، دبئی ڈیوٹی فری کے ریفل ڈرا میں انجم اشرف نے اپنی قسمت آزمائی اور کروڑوں روپے کی ایک لگژری گاڑی کا مالک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری کے ریفل ڈرا میں ایک پاکستانی نژاد شخص نے اپنی قسمت آزمائی اور ایک لگژری کار ، بینٹلی بینٹاگا وی 8 کا مالک بن گیا۔
گلف نیوز کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بزنس حب میں سیلزمین کی حیثیت سے کام کرنے والے46 سالہ انجم اشرف کراچی سے تعلق رکھتے ہیں جس کا ٹکٹ نمبر 1676تھا، جسے 1747 سیریز سے منتخب کیا گیا تھا۔بینٹلی کا نیا ماڈل جسکی قیمت ایک کروڑ اسی لاکھ  کے مالک بن گئے۔  یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں