They are 100% FREE.

بدھ، 26 فروری، 2020

چین کے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی چاندی ہوگئی

چین کے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی چاندی ہوگئی
لاہور : چین کے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی چاندی ہوگئی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے پاس مزید ایکسپورٹ آرڈرز لینے کی گنجائش نہ رہی، ایک سال کے دوران ملک کو 25 ارب ڈالرز حاصل ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطاق پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر اس وقت اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے ساتھ چل رہا ہے اور امکان ہے حکومت رواں مالی سال کے دوران 24 سے 25 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کر لے گی۔
جنوری میں حکومت نے خام کپاس کی درآمد پر عائد ٹیکس واپس لے لیے تھے جس کے بعد پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر بھرپور صلاحیت کے مطابق کام کر رہا ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آصف انعام نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار اس وقت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور ہمارے لئے مزید برآمدی آرڈرز پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رہی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں