They are 100% FREE.

منگل، 4 فروری، 2020

سپریم کورٹ کا مہنگائی کے مارے وفاقی ملازمین کیلئے بڑا ریلیف..تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاونس دینے کا حکم جاری ...

تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاونس دینے کا حکم جاری
اسلام آباد:  مہنگائی کے مارے سرکاری ملازمین کو سپریم کورٹ نے بڑا ریلیف دے دیا۔ سپریم کورٹ میں ملازمین کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا اور ملازمین کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاونس دینے کا حکم جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتی اور نہ ہی وہ کر سکتی ہے، ایسے میں وفاقی ملازمین تنگی کا شکار ہیں۔ وکیل نے عدالت میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ الاونس صرف عدالتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا ہے، اس کے علاوہ کسی .
ملازم کو یہ الاونس نہیں دیا جا رہا
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا اپنے ہی ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہے جس کہ وجہ سے وہ تنگی کا شکار ہیں۔ اس سے قبل کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے الاونس دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں اس فیصلے کو ڈویژن بنچ نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو سیکرٹریٹ الاونس دینے کا فیصلہ گزشتہ سال17 ستمبر کو کیا گیا تھا لیکن انہیں یہ الاونس دیا نہیں جا رہا تھا۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کو ڈویژن بنچ نے کالعدم قرار دے کر ملازمین کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔
لیکن اب سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ں حکم جاری کیا ہے کہ تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الاونس دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے وفاقی ملازمین کی ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی ۔اس دوران وکیل شعیب شاہین نے بتایا سیکریٹریٹ الاونس صرف وزارتوں میں کام کرنیوالے ملازمین کومل رہا ہے، وزارتوں کےماتحت اداروں کے ملازمین کو سیکریٹریٹ الاونس نہیں دیا جاتا تھا، حکومت اپنے ہی ملازمین کے درمیان امتیاز کیسے کر سکتی ہے؟۔سپریم کورٹ نے اسلام ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملازمین کی اپیلیں منظور کرلیں اور کہا وفاقی حکومت ملازمین کےساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی، تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکریٹریٹ الاونس ملے گا۔
تفصیلی فیصلے میں بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتی اور نہ ہی وہ کر سکتی ہے، ایسے میں وفاقی ملازمین تنگی کا شکار ہیں، اس سے پہلے صرف عدالتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا تھا، اس کے علاوہ کسی ملازم کو یہ الاونس نہیں دیا جا رہاتھا، لیکن اب تمام ملازمین کو الاونس دیا جائے گا۔
تفصیل کیلئے یہ لنک کلک کریں

https://bit.ly/31rdzhk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں