They are 100% FREE.

پیر، 24 فروری، 2020

نوازشریف کا آپریشن آج ہو گا ........تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ان کے کامیاب آپریشن اور صحت کے لئے دعا کریں، رہنما مسلم لیگ ن

نوازشریف کا آپریشن آج ہو گا
لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن آج ہو گا ۔آپریشن کے موقع پر ن لیگ رہنماوں کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل کی گئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ نواشریف کے لئے دعا کریں کیونکہ آج ان کا آپریشن ہے ۔رہنما مسلم لیگ ن اور رکن اسمبلی حنا بٹ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت میاں محمد نوازشریف کی اشد ضرورت ہے۔

آج میاں صاحب کا آپریشن ہے، تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کے کامیاب آپریشن اور بہتر صحت کیلئے دعا کریں۔ اللہ ہمارے قائد کو لمبی ، تندرست زندگی دے۔ پاکستان کو ان کی قیادت کی اس وقت اشد ضرورت ہے

725 people are talking about this
یاد  رہے  کہ اس سے پہلے نوازشریف کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وہ تب تک علاج نہیں کریں گے جب تک ان کی بیٹی مریم نواز ان کے پاس لندن نہیں آ جاتی۔ مریم بی بی کے لندن نہ جانے کی وجہ سے ان کے آپریشن کو ابھی تک ملتوی کیا جا رہا تھا جس کے بعد آج آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مریم نواز کی جانب سے بھی بار بار کوشش کی گئی ہے کہ وہ کسی طرح لندن چلی جائیں لیکن عدالت کی جانب سے ان کی درخواست کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا۔
کچھ دن قبل لاہورہائی کورٹ میں مریم نواز کی درخواست خارج ہونے کے بعد ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ مریم نواز 4 سے6 ہفتوں میں واپس آجائیں گی، انہیں اپنے والد کی تیمارداری کے لئے جانے دیا جائے۔ لیکن لاہور ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد وہ ابھی تک پاکستان میں موجود ہیں۔ چونکہ مریم نواز لندن نہیں جا سکیں، اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کا آپریشن آج ہو گا جس کے لئے لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے نوازشریف کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ میاں محمد نوازشریف کے کامیا ب آپریشن اور صحت کے لئے دعا کریں کیونکہ پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں