They are 100% FREE.

جمعرات، 20 فروری، 2020

رواں سال حج کتنا مہنگا ہو گا ؟عازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

ْ13بینکوں کوآئندہ پیر سے سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کاعمل ..
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال حج گزشتہ سال کی نسبت 20 سے 25 ہزار روپے مہنگا ہوگا۔ان کاکہنا تھاکہ ہمارا خیال تھا کہ ہم کوشش کے بعد حج پیکج پانچ لاکھ روپے تک لے آئیں گے، جب وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ حج کتنا مہنگا ہو گا تومیں نے ان کو اپنا اندازہ بتا دیا تھا،زیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حج پیکج کو کم سے کم رکھیں۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ملائیشیا کی طرز کا حج فنڈ قائم کیا جائے۔ انہوں نے نجی کمپنیوں سے گزارش کی کہ منافع کی شرح کم رکھیں۔پیر نورالحق قادری نے کہا کہ حج اورعمرہ گناہوں اور فقر کو ختم کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر میں 100 بلین ڈالرز کی یہ سالانہ صنعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے مہمانوں کو لے جانا اورواپس لانا بڑی ذمہ داری ہے اورساتھ ہی ثواب بھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں