They are 100% FREE.

ہفتہ، 15 فروری، 2020

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے

معاون خصوصی نعیم الحق  شدید علیل، آئی سی یو منتقل

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی برائے سیاست نعیم الحق انتقال کرگئے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کی اور اس حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔
ایک بیان میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، نعیم الحق وزیراعظم کے قریبی دوست اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی نعیم الحق کے انتقال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نعیم الحق میرے دوست، ساتھی اور بڑے بھائی ہمیشہ یاد رہیں گے، وہ کینسر کے مرض سے 
بڑی بہادری کے ساتھ لڑے۔
نعیم الحق گزشتہ کئی روز کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں