They are 100% FREE.

منگل، 25 فروری، 2020

پنجاب کابینہ نے نوا زشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مستردکردی

نوازشریف کی ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد
لاہور: پنجاب کابینہ نے نوا زشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مستردکردی، کابینہ اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو واپس لائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کابینہ کے ایک اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیاہے۔کابینہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے اختیارات استعمال کریں اور نوازشریف کو واپس لائیں۔رپورٹس کے مطابق کابینہ کا یہ فیصلہ حتمی ہے۔وزیراعلیٰ کو انہیں واپس لانا ہوگا۔ اس صورتحال کے بعد شریف خاندان کواب مزید توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ حکومتی اور لیگی کارکنوں کی ملاقات میں ڈاکٹر عدنان نے نوا شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے مزید دوہفتوں کا وقت مانگاتھا۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ دوہفتوں بعد نوازشریف کو ہسپتال میں داخل کیاجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں