They are 100% FREE.

ہفتہ، 15 فروری، 2020

مجرم 14سال قید کاٹنے کے باوجود ڈاکٹر بن گیا ،شاندار مثال قائم کردی

مجرم 14سال قید کاٹنے کے باوجود ڈاکٹر بن گیا ،شاندار مثال قائم کردی
ممبئی:بھارتی شہری نے 14 سال قید کاٹنے کے باوجود ڈاکٹر بن گیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا کے رہائشی 40 سالہ سوباش پٹیل نے 1997 میں ڈاکٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا مگر 2002 میں اسے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور پھر 2006 میں عدالت نے سوباش کو عمر قید کی سزا سنا دی۔2002 میں جب سوباش کو عمر قید کی سزا ہوئی تو اس وقت وہ میڈیکل تھرڈ ائیر کا طالبعلم تھا، سزا کی وجہ سے اس کی تعلیم ادھوری رہ گئی۔
سوباش نے اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ تعلیم مکمل کی اور ڈاکٹر بن گیا۔سوباش کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سزا کے دوران میں جیل کے ہسپتال کی ’او پی ڈی‘ میں کام کرنے لگا اور 2016 میں مجھے اچھے طرزعمل پر رہائی مل گئی، جیل سے رہائی کے بعد میں نے اپنے ڈاکٹر بننے کی تعلیم دوبارہ شروع کی اور 2019 میں میں نے اپنی تعلیم مکمل کر لی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں