They are 100% FREE.

منگل، 18 فروری، 2020

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر بم دھماکہ .......دھماکہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں کیا گیا جس میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر ..
ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی مامور پولیس موبائل پر بم حملہ ہواہے۔حملہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پیش آیا جہاں پولیو ورکر اپنا کام کرنے میں مصروف تھے۔پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پر موجود اپولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے بعد ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ دو زخمی ہیں۔
دھماکے کی اطلاعات ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ابھی تک دھماکے کی شدت کے بارے میں پتہ نہیں لگایا گیا جبکہ تفتیش کا عمل جار ی ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکا ہوگیا تھا، دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 19 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں