They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 فروری، 2020

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وزیراعظم اورسیاستدانوں پر آف شور کمپنیاں بنانے کاالزام لگا دیا

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وزیراعظم اورسیاستدانوں پر آف شور کمپنیاں بنانے کاالزام لگا دیا
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وزیراعظم اورسیاستدانوں پر آف شور کمپنیاں بنانے کاالزام لگا دیا۔
  جی این این کے مطابق  صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیا ہے کہ کئی نمایاں شخصیات نے آف شو ر کمپنیاں کے ذریعے غیر ملکی جائیداد کو چھپایا ،وزیراعظم عمران خان بھی ان نمایاں شخصیات میں شامل ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے خود اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثہ ظاہر نہیں کئے۔

جواب میں کہاگیا ہے کہ میں نے اہلیہ اوربچوں نے برطانیہ کی جائیداد کو آف شور کمپنیوں کے ذریعے کبھی نہیں چھپایا،برطانیہ کی جائیدادیں اہلیہ اور بچوں نے اپنے نام پر خریدیں۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے جواب میں مزیدکہا ہے کہ اثاثہ ریکوری یونٹ قانونی باڈی نہیں ،اثاثہ جات ریکوری یونٹ کا کسی قانون،وفاق کے رولز، سرکاری گزٹ میں ذکر نہیں ۔
جواب میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ توہین عدالت مقدمے میں سابق وزیراعظم کو سزا دے چکی ہے ،حکومت نے میری فیملی کی مخبری کیلئے برطانیہ میں نجی کمپنی کی خدمات حاصل کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں