They are 100% FREE.

منگل، 25 فروری، 2020

مصر کے سابق صدر حُسنی مبارک انتقال کر گئے

مصر کے سابق صدر حُسنی مبارک انتقال کر گئے
مصر : مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک آج انتقال کر گئے ہیں۔سابق صدر سرجری کے بعد اسپتال میں داخل تھے۔وہ فالج کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔مصری میڈیا کے مطابق حسنی مبارک نے 91 برس کی عمر میں انتقال کیا ہے۔حسنی مبارک 2011ء میں احتجاجا مستعفی ہو گئے تھے۔
حسنی مبارک نے 30 سال تک مصر پر حکومت کی۔حسنی مبارک پر کرپشن کے بھی الزمات تھے۔ سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ حسنی مبارک کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ یہ سرجری پرانی ہرنیا کی وجہ سے کی گئی۔ ہرنیا میں خرابی کی وجہ سے حسنی مبارک کو آنتوں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں