They are 100% FREE.

ہفتہ، 8 فروری، 2020

واہ کینٹ کے علاقے پنڈ بوٹی میں پولیس مقابلہ

واہ کینٹ کے علاقے پنڈ بوٹی میں پولیس مقابلہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمد شہید،

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی،
ایس پی پوٹھوہار سید علی ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ایس ایچ او واہ کینٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے.

اسلام آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ناظم حسین کی نشاندہی پرملزم زاہد کی گرفتاری کے لیے پنڈ بوٹی ریڈ کیا،دوران ریڈ ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمد شہید ہوگئے ، پولیس

ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

فرانزک سائنس لیبارٹری موقع پر طلب کر کےشواہد اکٹھے کر لئے ہیں.

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے
میں لایا جائے گا .ترجمان راولپنڈی پولیس

اسلام آبادپولیس کے شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی


شہید کی نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور پولیس کے دیگر سینئر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں