They are 100% FREE.

پیر، 17 فروری، 2020

چوہدری نثار کی آخری غلطی بہت بڑی تھی.. جس طرح انہوں نے اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کو چھوڑا، وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک بھیانک غلطی تصور ہوتی ہے، طلعت حسین

چوہدری نثار کی آخری غلطی بہت بڑی تھی
اسلام آباد: چوہدری نثار اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ کہاجا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کے اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ہو، لیکن ابھی تک ایسی کوئی ملاقات سامنے نہیں آئی۔ چوہدری نثار کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے اپنے سیاسی کیریئر میں کافی غلطیاں کی ہیں، لیکن ان کی آخری غلطی بہت بڑی تھی۔
الیکشن2018 میں جس طرح چوہدری نثار نے اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کو چھوڑا تھا ، وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک بھیانک غلطی تصور کی جاتی ہے۔ لیکن اگر ابھی بھی چوہدری نثار واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ آ سکتے ہیں کیونکہ ابھی بھی ا ن کے پاس ا ن کا حلقہ اور ووٹ بینک موجود ہے۔لیکن اب ن لیگ میں واپسی کرنے کے لئے چوہدری نثار کو نوازشریف سے معاملات طے کرنے ہوں گے کیونکہ چوہدری نثار نے جس طرح ان کو چھوڑا تھا، ان کے لئے واپسی کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ الیکشن 2018سے پہلے چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے الیکشن میں ایک آزاد امیدوار کے طور پرالیکشن لڑا تھا۔ الیکشن میں شکست کے بعد کافی دیر تک وہ سیاسی سرگرمیوں اور منظر عام سے غائب رہے ہیں۔ لیکن اب جب ن لیگ کی جانب سے سیاسی ماحول گرمانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو چوہدری نثار بھی دوباہ پاکستانی سیاست میں نظر آنے لگے ہیں۔
چوہدری نثار اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ لندن پہنچتے ہی ان سے نوازشریف سے ملاقات کے بارے میں سوالات کئے گئے۔ اس سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بیمار ہیں تو میں بھی بیمار ہوں، پہلے وہ میری تیمارداری کے لئے آئیں۔ سیاسی حلقوں میں اس موضوع پر کافی بات کی جا رہی ہے کہ شاید چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں واپس آنا چاہتے ہیں۔
اسی پر بات کرتے ہوئے طلعت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے اپنے سیاسی کیریئر میں کافی غلطیاں کی ہیں، لیکن ان کی آخری غلطی بہت بڑی تھی۔ الیکشن2018 میں جس طرح چوہدری نثار نے اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کو چھوڑا تھا ، وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک بھیانک غلطی تصور کی جاتی ہے۔ لیکن اگر ابھی بھی چوہدری نثار واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ آ سکتے ہیں کیونکہ ابھی بھی ان کے پاس ا ن کا حلقہ اور ووٹ بینک موجود ہے۔ لیکن اب ن لیگ میں واپسی کرنے کے لئے چوہدری نثار کو نوازشریف سے معاملات طے کرنے ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں