They are 100% FREE.

جمعہ، 7 فروری، 2020

عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے بڑھنے کا معاملہ میرے پاس کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے لیکن دوستوں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے، وفاقی وزیر غلام سرور خان

عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلے بڑھنے کا معاملہ
 عمران خان اور جہانگیر ترین میں فاصلوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ مختلف تجزیہ نگاروں نے بھی انکشافات کئے ہیں کہ تحریک انصاف کی قیادت میں تلخیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کے بعد پارٹی کے اہم رکن جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلوں کی خبریں سرگرم ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس سے متعلق کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے، لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ دوستوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
اینکر نے اپنا سوال دہراتے ہوئے پوچھا کہ آپ ان تمام خبروں کی تردید کریں گے یاتصدیق؟ اس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی خبر نہیں ہے اور نہ ہی اس بارت میں ہمیں کسی کی باتوں پر یقین کرنا چاہیئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں