They are 100% FREE.

جمعرات، 27 فروری، 2020

کرونا وائرس ، سندھ کے سکولوں میں 2 روز کی چھٹیاں، کے ایم سی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کرونا وائرس ، سندھ کے سکولوں میں 2 روز کی چھٹیاں، کے ایم سی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کراچی : شہر قائد میں کرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں میں دو روز کی چھٹی کا اعلان کردیا، دوسری جانب شہری حکومت نے کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد سکول بند کرنے کی ہدایت دے دی، انہوں نے کہا ہے کہ 27اور 28 فروری کو سندھ بھرمیں سکول بند رکھے جائیں گے ۔ کروناوائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان تھے ، والدین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ،انشاءاللہ جلد معاملات کو قابو میں کرلیا جائے گا ۔
دوسری جانب کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ وسیم اختر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیراختیارکریں اور غیر ضروری طور پر ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں