They are 100% FREE.

پیر، 24 فروری، 2020

لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرنےوالی پُراسرارشخصیت کا پتا چل گیا

لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرنےوالی پُراسرارشخصیت کا پتا چل گیا
لاہور: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات کرنے والی شخصیت ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، یہ شخصیت ایک بڑے سرکاری ادارے کے ڈی سی ہیں،یہ شخص تصویر میں ویسے دکھائی نہیں دے رہے، جیسے حقیقت میں نظر آتے ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن پلان توبنے گا کیونکہ نواز شریف جہاں بیٹھے ہیں، وہاں شہبازشریف اور چوہدری نثار بھی ہیں، تو پھر کچھ نہ کچھ توبات کرتے ہی ہوں گے۔
لندن پلان کوئی نہ کوئی تو ہے، ایسے تو یہ لندن میں نہیں بیٹھے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے لندن میں ملاقات کرنے والی ایک پراسرار شخصیت کی تصویر سامنے آئی ہے، یہ شخص تصویر میں ویسا نظر نہیں آرہا ، جیسی یہ شخصیت حقیقت میں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے حیران کن بات تو یہ تھی کہ اس دفعہ گاڑی میں سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک تیسرا شخص بھی موجود تھا جس نے اپنا منہ مکمل طور پر ڈھانپا ہوا تھا اور سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ جس کی 40 منٹ تک سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، چالیس منٹ کے بعد میاں شہباز شریف صاحب نے افضال بھٹی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سوار ہوکر ایون فیلڈ کے صدد دورازے سے وہاں سے چلے گئے جس کو اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف ایون فیلڈ میں موجود مذکورہ شخص کو پچھلے دروازے سے باہر نکالا گیا جو کہ اپنا منہ مکمل طور پر چھپائے ہوتے تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جانب سے ان سے پوچھے گئے سوالات کا بھی اس شخص نے کوئی جواب نہ دیا، جب کہ وہ ادھر ادھر جاتے ہوئے موبائل پر مسلسل کسی سے رابطے میں تھا جس پر ان کو ہدایات دی جارہی تھیں کہ انہوں نے کہا آنا ہے۔آخرکار کچھ دیر بعد شہباز شریف نے انکو گاڑی میں بٹھایا اور وہاں سے چلے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں