They are 100% FREE.

منگل، 25 فروری، 2020

ٹرمپ کے موقف سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا کوشاں ہے۔غلام سرور خان

ٹرمپ کے اس موقف سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا کوشاں ہے۔غلام ..
اسلام آباد : ٹرمپ کے اس موقف سے یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان خطے میں امن کا کوشاں ہے۔یہ بیان وفاقی وزیر برائے ہوابازی،غلام سرور خان نے بروز منگل دیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر نے بھارت میں مودی اور ہزاروں بھارتی شہریوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کی تعریف کی۔
جس پر بھارتی مجمعے کو سانپ سونگھ گیا۔غلام سرور خان نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دنیا کے ایک طاقتور لیڈر نین بھارت میں بھرے مجمعے کے سامنے پاکستان کی تعریف کی ہو۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا مثبت کردار پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔غلام سرور خان نیامید ظاہر کی کہ دنیا کے لیڈر مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں سنجیدگی دکھائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں