They are 100% FREE.

بدھ، 26 فروری، 2020

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا،کارکنوں کا پرتپاک استقبال؛پھولوں کی پتیاں نچھاور

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی  اور سابق وزیر داخلہ احسن  اقبال کو ضمانتی  مچلکے جمع کروانےکےبعداڈیالہ جیل  راولپنڈی سےرہا کر دیا گیا ،رہائیکے موقع پر لیگی کارکنوں   کاپرتپاک استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور  کیں اور دونوں رہنماؤں کوکندھوں پر اٹھا لیا ۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کی ضمانت درخواست منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ناروال سپورٹس سٹی کمپلکس سکینڈل میں گرفتار  سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد دونوں ن لیگی رہنماؤں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔شاہد خاقان عباسی کے ایک کروڑکے مچلکے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت میں جمع کرادیے گئے جس کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔  شاہد خاقان عباسی کی روبکار احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کی۔
ناروال سپورٹس سٹی کمپلکس سکینڈل میں گرفتاراحسن اقبال کی رہائی کے بھی ایک کروڑ کے  ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرادیے گئے، جس کے بعد احتساب عدالت نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ احسن اقبال کی روبکار احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کر دی۔عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد دونوں لیگی رہنماؤں کو  اڈیالہ جیل راولپنڈی  سے  رہا کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں