They are 100% FREE.

منگل، 11 فروری، 2020

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جلد انجیوگرافی کی جائے:.. شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو
لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جلد انجیوگرافی کی جائے، اسکے لیے تیاریاں جاری ہیں، دل کے علاج کے لیے جلد ہی ڈاکٹر سے وقت لیا جائیگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی رہائی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے امید ہے کہ انھیں جلد اجازت مل جائیگی۔

واضع رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دل کے آپریشن کے لیے 13 فروری کا وقت کے لیا گیا ہے۔ انکا آپریشن لندن کے ایک نجی ہسپتال میں کیا جائیگا۔
اس سے قبل بھی دو مرتبہ نواز شریف اپنے دل کا آپریشن ملتوی کروا چکے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 15 فروری کو وطن واپس آنا تھا لیکن اب انھوں نے اپنا واپسی کا پلان موخر کردیا ہے۔
اب شہباز شریف اپنے بھائی کے آپریشن کے بعد وطن واپس آئینگے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے آئندہ چند روز میں وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کرلیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ قائد ن لیگ سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہبازشریف نے ملاقات کی تھی، جس میں شہبازشریف نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی تھی۔
دونوں میں دو گھنٹے سے طویل ملاقات میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر میاں شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف آئندہ دو روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دل کے آپریشن کے لیے 13 فروری کا وقت کے لیا ہے اور شہباز شریف انکے آپریشن کے بعد وطن واپس آئینگے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں