They are 100% FREE.

پیر، 17 فروری، 2020

طالبان کے 5 ہزار قیدی چھوڑنے کا فیصلہ ، افغانستان سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

طالبان کے 5 ہزار قیدی چھوڑنے کا فیصلہ ، افغانستان سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
اسلام آباد ; طالبان کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے اختتام تک امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
طالبان کے سینئر رہنما اور دوحہ میں قائم پولیٹیکل کمیشن کے رکن ملا عبدالسلام حنفی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنے کے بعد فریقین نے امن معاہدے کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے،فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک امن معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے لیکن اس سے پہلے حالات کو بہتر بنایا جائے گا۔
ملا حنفی نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کے بعد بین الافغان مذاکرات شروع کیے جائیں گے، ان قیدیوں کو افغان سکیورٹی فورسز کے ایک ہزار قیدیوں کے بدلے میں رہائی ملے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں