
اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ رپورٹ میں 44 میں سے صرف ایک
ہاؤسنگ سوسائٹی نے این او سی لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ مکمل کیا گیا جس میں چوالیس ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سامنے آئے ہیں۔ این او سی صرف نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سیکٹر ای 11 کے پاس موجود ہے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق چوالیس میں سے صرف ایک سوسائٹی کے مالک نے این او سی حاصل کیا ہے جبکہ دیگر نے این او سی لیا نہ ہی لے آؤٹ پلان منظور کروایا۔
ضرور پڑھیں: کیا فوج کا کام کاروبار کرنا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان
دستاویز کے مطابق 11 سوسائٹیز کا لے آؤٹ پلان خلاف ورزی پر منسوخ کر دیا گیا۔ زون ٹو، زون فائیو اور ای الیون میں مجموعی طور 44 ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔
واضح رہے کہ قواعد کے مطابق سوسائٹیز کےلئے لے آؤٹ پلان کی منظوری کے بعد این او سی لینا ضروری ہے۔
جن سوسائٹیز نے این او سی نہیں لیا ان کے نام درج ذیل ہیں۔
زون ٹو اور ای الیون
اسلام آباد کوآپریٹیو فارمنگ اسکیم سیکٹر ڈی 17، پیراڈائز سٹی سیکٹر جی 17، گرین سٹی سیکٹر ڈی 17 اور ای 17، سپریم کورٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر جی 17، گلشن رحمٰن سیکٹر سی 17 اور ڈی 17 ایم، پاکستان اوورسیز ہاؤسنگ اسکیم سیکٹر ایف 16، جموں و کشمیر سیکٹر ایف 15، سروسز ہاؤسنگ اسکیم ای 11، پاکستان ٹاؤن فیس ون آئی سیکٹر جی 16 اور ایف 16، فیڈریشن آف ایمپلائز پاؤسنگ اسکیم ای 11، نیو اسلام آباد گارڈن کیپیٹل بلڈرز پرائیوٹ لیمیٹڈ سیکٹر ای 16، آر پی کارپوریشن پرائیوٹ لمیٹڈ۔
ضلع اسلام آباد زون فائیو
گلشن رابعہ جاپان روڈ، گلشن رحمٰن جاپان روڈ، مورگا سٹی جی ٹی روڈ، حمزہ ٹاؤن کہوٹہ روڈ، پارلیمنٹرین انکلیو جاپان روڈ، نیشنل کوآپریٹیو (سابق نام ایوان صدر) کہوٹہ روڈ، پی ڈبیو ڈی روڈ میڈیا ٹاؤن اسلام آباد ہائی وے، جاپان روڈ سے متصل ٹیلی ٹاؤن، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پی ڈبیو ڈی اسلام آباد ہائی وے، عظیم ٹاؤن کہوٹہ روڈ، پاک پی ڈبیو ڈی اسلام آباد ہائی وے، دانیال ٹاؤن/فضا ٹاؤن سہالہ، پاکستان ٹاؤن فیس ٹو پی ڈبیو ڈی روڈ اسلام آباد ہائی وے، غوری ٹاؤن جاپان روڈ اسلام آباد ہائی وے، عسکری ٹاؤن جاپان روڈ، جوڈیشل ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم کرپا چرا روڈ، بینکرز سٹی، رشید ٹاؤن جاپان روڈ، بینکرز ٹاؤن/حمزہ ٹاؤن کہوٹہ روڈ، ریور ویو کہوٹہ روڈ اسلام آباد، فاطمہ ویلاز جی ٹی روڈ، ٹیلی ویژن میڈیا ٹاؤن، گلشن دانش جی ٹی روڈ، فضا ٹاؤن سہالہ اسلام آباد، عالیہ ٹاؤن، دانیال ٹاؤن سہالہ اسلام آباد، عائزہ گارڈن، ساہوزائی ٹاؤن، نیو ماڈل ٹاون، جناح گارڈن ٹو، نیشنل اسمبلی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں