لاہور(ٹیکسیلا نیوزآن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیماریوں کی تحقیق اورادویات کی تیاری کیلئے مفادعامہ کی درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی وزیرصحت سمیت 11 رکنی خصوصی کمیٹی کل اسلام آبادطلب کر لیا۔
ضرور پڑھیں: اسد عمر کی فنکاریاں اپنی جگہ لیکن معیشت ان کے بس کا کام نہیں :حسن نثار نے معیشت کی حالت کو شرمناک قراردیدیا
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سستاانجکشن بنانے پرسائنسدان ڈاکٹرریاض کی جدوجہدقابل ستائش ہے، ڈاکٹرریاض کےساتھ جوکچھ ہوااس پردکھ ہے۔ تکنیکی رکاوٹوں کوحل کرنے میں مددکریں گے،یوں سمجھیں کل ہم سب قیدہیں،مسئلے کوحل کرکے اٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے بیماریوں کی تحقیق اورادویات کی تیاری کیلئے مفادعامہ کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سستاانجکشن بنانے پرسائنسدان ڈاکٹرریاض کی جدوجہدقابل ستائش ہے، ڈاکٹرریاض کےساتھ جوکچھ ہوااس پردکھ ہے۔
عدالت نے کہا کہ ڈاکٹرریاض نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اربوں روپے منافع پرہاتھ ڈالا،سی او ڈریپ نے کہا کہ مصنوعی جلدبارے تحقیق کیلئے کمیٹی تجویزکرچکے ہیں،حکومت نے کمیٹی کوباقاعدہ نوٹیفائی کرناہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تکنیکی رکاوٹوں کوحل کرنے میں مددکریں گے،یوں سمجھیں کل ہم سب قیدہیں،مسئلے کوحل کرکے اٹھیں گے۔
عدالت نے وفاقی وزیرصحت سمیت 11 رکنی خصوصی کمیٹی کل اسلام آبادطلب کر لیا،عدالت نے صحت،خزانہ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکریٹریزکوپیش ہونےکاحکم دیدیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں