
پشاور(ٹیکسیلا نیوزآن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر کالی بھاڑی میں ایک گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ضرور پڑھیں: اسد عمر کی فنکاریاں اپنی جگہ لیکن معیشت ان کے بس کا کام نہیں :حسن نثار نے معیشت کی حالت کو شرمناک قراردیدیا
تفصیلات کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد صدر کالی بھاڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس سے آس پاس واقع متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب ہی نصب ایک بجلی کا ٹرانسفر بھی متاثر ہوا جبکہ بجلی کی تاریں بھی گر گئیں۔دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں