سینئر تجزیہ کارخاور گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی یا معاشی بحران نہیں ہے، مالی امداد کی مد میں 15بلین ڈالر آگئے ہیں اور بھی آئیں گے،اب وزیراعظم قطربھی جارہے ہیں وہاں سے بھی پیسے آئیں گے، وزیراعظم کی موجودہ معاشی ٹیم سے کوئی امید نہیں ، عمران خان جتنی جلدی بھی اپنی ٹیم کو بدل لیں بہتر ہوگا۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران ہے اور نہ ہی معاشی بحران ہے۔ مالی امداد کی مد میں 15بلینڈالر آگئے ہیں اور بھی ڈالر آرہے ہیں۔ابھی وزیراعظم قطر جارہے ہیں وہاں سے بھی پیسے آرہے ہیں۔ سیاست میں دیکھا جائے توپیپلزپارٹی ویسے ہی کارنر ہوئی پڑ ی ہے۔
جبکہ شہبازشریف علاج معالجہ کروا رہے ہیں۔
نوازشریف سے بھی ان کے معالج نے ملاقات کی۔ اللہ کرے ان کی بھی صحت بہتر ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ اداروں کو کیسے ریفارمز کرنا ہے۔اداروں میں اصلاحات کی جائیں گی تو پاورجنریشن بھی آئے گی،ملک کے اندر روزگار بھی آئے گا۔ گورننس بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وزیراعظم کی طرف سے سب سے بڑی غلطی جوبرتی جارہی ہے۔
وہ سلیکشن آف ٹیم کی ہے۔آپ نے ڈاکٹرعشرت کواپنی معاشی ٹیم کیلئے چنا ہے۔ان کی عمر77سال ہے۔ شہزادارباب کو چنا، وہ بھی بطور ڈی ایم جی آفیسرریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔سیکرٹری اعظم اسی طرح دیگر ہیں۔ان کواپنی ٹیم میں رکھ کرآپ کیسے اداروں میں اصلاحات لے کرآئیں گے؟ خاور گھمن نے کہا کہوزیراعظم کو اپنی ٹیم بدلنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اب ڈیجیٹل معیشت کا زمانہ ہے۔ دوسرے ملکوں کی ویب سائٹ کھولیں اور ان کا طریقہ دیکھیں ۔اب جن لوگوں کویہ لانا چاہ رہے تھے یہ اسی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مجھے موجودہ ٹیم سے کوئی امید نہیں ہے۔عمران خان جتنی جلدی بھی اپنی ٹیم کو بدل لیں بہتر ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں