They are 100% FREE.

اتوار، 13 جنوری، 2019

ہوشیاری گلے پڑگئی، چوری شدہ فون سے سیلفی لینے والے گرفتار



ٹیکنالوجی کے بے شمار ثمرات سے ہم مستفید ہوتے رہتے ہیں، موبائل فون نے ہماری زندگیوں میں ایک طرح کا ڈیجیٹل انقلاب برپا کردیا ہے، اسی ٹیکنالوجی کی بدولت دو موبائل فون چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
چوروں نے خاتون کا فون چھین کر اس سے اپنی سیلفیاں لیں جو کہ اس خاتون کے گوگل اکاؤنٹ میں خودکار طریقے سے محفوظ ہوگئیں ۔ اس طرح خاتون کو چوروں کی واضح ترین تصاویر ازخود موصول ہوگئیں۔
چوروں نے چھینا جھپتی کی یہ واردات ڈی ایچ اے میں مسجد سلطان کے قریب 29 دسمبر 2018 کو انجام دی تھی۔ خاتون نے موبائل چوری کی رپورٹ درخشاں پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔
زیادہ ہوشیاری بھی بعض اوقات گلے پڑ جاتی ہے، پولیس نے تصاویر کی مدد سے چوروں کو چند روز قبل گرفتار کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں