
راولپنڈی : سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عبا سی کی جانب سے ہتک عزت دعوی خارج کیئے جانے کے فیصلے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ابتدائی سما عت کے بعد عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ،حنیف عبا سی کی جانب سے نجم حنیف شیخ ایڈوکیٹ نے اپیل دائر کی ۔ اپیل میں موقف اختیار کیاگیاکہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق احمد نے دعوی میں شہادت قلمبند کیئے بغیر فیصلہ سنا یا ۔ڈویژن بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 جنوری مقرر کردی ۔حنیف عباسی نے انتخابی مہم کے دوران کردار کشی پر عمران خان کے خلاف دس کروڑ روپے ہرجانے پر مبنی ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں