They are 100% FREE.

جمعہ، 1 نومبر، 2019

آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

پشاور موڑ اور دھرنا پنڈال کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس بند
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آ زادی مارچ اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچ گیا، مولانا فضل الرحمٰن اپنی سیکورٹی کے ہمراہ نائنتھ ایونیو سے پنڈال پہنچے۔
جلسہ گاہ پہنچنے کے فوری بعد مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنوں سے مختصر خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے آزادی مارچ سے متعلق کارکنوں کو آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی شکایات ہیں، آج جمعے کی نماز اسی پنڈال میں ادا کریں گے، جس کے بعد آزادی مارچ کا افتتاح ہوگا اور ہم اپنے مطالبات پیش کریں گے۔
انہوں نے آزادی مارچ میں آنے والوں کو خوش آمدید اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو عزم لے کر آپ نے طویل سفر طے کیا، میں آپکے جذبے اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ایک رپورٹ کے مطابق   مارچ کے شرکا کے لیے مختص جگہ کے اطراف میں چار کلومیٹر کے اندر اندر انٹرنیٹ سروس بند ہے۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جی نائن ,جی ایٹ ,ایچ ایٹ اور آئی ایٹ سیکڑز کے زیادہ تر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور دھرنے کے ارد گرد کے علاقوں میں موبائل فون سروسز بھی بند رہیں گی۔حکام کے مطابق انٹرنیٹ سروس سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کی گئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں