
سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران اے ایس آئی تھانہ واہ کینٹ محمد ریاض 15 ایریا واہ کینٹ میں قیصر نامی شخص کی فائرنگ سے شہید
اناللہ واناالیہ راجعون۔۔۔۔
قیصر کے دو بھائی یاسر اور ناصر پہلے ہی منشیات فروشی کے کیس میں جیل میں بند ہیں
اناللہ واناالیہ راجعون۔۔۔۔
قیصر کے دو بھائی یاسر اور ناصر پہلے ہی منشیات فروشی کے کیس میں جیل میں بند ہیں
اے ایس آئی محمد ریاض شہید نے خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کے گھر چھاپہ مارا۔ جس پر ملزم قیصر نے فائرنگ کر دی گولیاں محمد ریاض شہید کے سینے پر لگیں جس سے محمد ریاض اے ایس آئی پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ میں
جام شہادت نوش کر گئے۔۔۔۔۔
شہید محمد ریاض اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سمیت کثیر تعداد میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
شہید اے ایس آئی کو راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
شہید اے ایس آئی کو راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔


آر پی او راولپنڈی فیاض احمد دیو اور سی پی او راولپنڈی نے شہید کے جسد خاکی
پر پھول چڑھائے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں