
کراچی(ٹیکسیلا نیوزآن لائن) رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔
ضرور پڑھیں: کیا فوج کا کام کاروبار کرنا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسا دے کر رقم بٹورنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا۔ترجمان کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کیلئے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو اداکئے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے روپوش ہوگئے تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں