They are 100% FREE.

ہفتہ، 11 اگست، 2018

مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں ائیرکنڈیشنر کے لیے درخواست دے دی

ریم نواز کی مبینہ درخواست کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل



ابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں ائیرکنڈیشنر کے لیے درخواست دے دی ہئے ۔ مریم نواز کی مبینہ درخواست کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ جس میں تحریر ہے کہ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے طبی بنیادوں پر ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست مبینہ طور پر 9 اگست کو جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی، لیکن اس حوالے سے جیلانتظامیہ کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا بھُگت رہے ہیں۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی جیل انتظامیہ سے ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی تھی۔
جس کے بعد 23 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر ائیرکنڈیشنر فراہم کیا گیا۔
جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ائیر کنڈیشنر ان کے معالج اظہر کیانی کی رپورٹ پر فراہم کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے حوالےسے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا۔۔جیل ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قیدی کو ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی البتہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق نواز شریف کے سیل میں ائیرکنڈیشنر لگانے کی اجازت دی ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف ائیرکنڈیشنر کی سہولت ملنے کے بعد اب مریم نواز نے بھی مبینہ طور پر ائیرکنڈیشنر کی درخواست دے دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں