They are 100% FREE.

ہفتہ، 4 اگست، 2018

سرگودھا میں چینی لڑکے نے پاکستانی لڑکی سےشادی کر لی

                                       

دونوں کی شادی پسند سے ہوئی، اہل خانہ اور قریبی عزیزوں نے شادی میں شرکت کی

سرگودھا ( تازہ ترین - 04 اگست 2018ء) : یوں تو بہت سے غیر ملکی مرد اور خواتین پاکستانی مرد و خواتین کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ جاتے ہیں اور پھر اہل خانہ کی رضامندی حاصل کر کے اپنی محبت کو عمر بھر کے لیے اپنا بنا لیتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک چینی شہری پاکستان تو آیا لیکن پاکستان آ کر اپنی دلہن اُڑا لے گیا۔ جی ہاں! پاک چین دوستی کے رشتہ داریوں میں بدلنے کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

ضرور پڑھیں :

سرگودھا میں ایک چینی لڑکے نے آ کر اپنی پسند کا اظہار کیا اور پاکستانی لڑکی کو بیاہ کر لے گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں ایک پراجیکٹ پر کام کرنے والی چین کی شیا لیان چانگ نے چین میں مقیم اپنے عزیز ای خانگ پینگ کو ایک پاکستانی مسیحی لڑکی کا رشتہ دکھایا۔
ای خانگ پینگ نے پاکستانی لڑکی نبیلہ کو دیکھتے ہی پسند کر لیا ۔ ای خانگ پینگ کی رضامندی پر شیالیان چانگ نے بات آگے بڑھائی اور دونوں گھروں کی رضامندی سے دلہا دلہن شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہوگئے ۔
جس کے بعد پاکستانی شہر سرگودھا کے ہی ایک میرج ہال میں دونوں کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں نبیلہ کے اہل خانہ اور چینی دولہا نے شرکت کی۔ اس موقع پر دولہا اور دلہن بہت خوش نظر آئے۔ نو بیاہتا جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ یہ تعلق قائم ہونے پر بہت خوش ہیں اورایسے اقدامات سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ تقریب میں شرکت کرنے والےعزیز و اقارب نے بھی اس شادی پر خوشی کا اظہار کیا اور نوبیاہتا جوڑے کی خوشی کے لیے دعائیں کیں اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ نبیلہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اتنا اچھا رشتہ ملنے پر ہم بھی بے حد خوش ہیں۔ پاک چین دوستی پہلے ریاستی سطح تک ہی محدود تھی لیکن اب یہ دوستی رشتہ داریوں میں بھی بدلنا شروع ہو گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں